"اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران گیس تنصیبات کو نشانہ بنائے گا"، پاسداران انقلاب کی    انتباہ

تہران:پاسداران انقلاب نے تنبیہ کی  ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں  ایران گیس تنصیبات کو نشانہ  بنائے گا۔  

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نیوز ایجنسی   اس این این کے مطابق  اگر اسرائیل نے حملہ کی تو ایران گیس تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

اس بارے میں   پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی  کا کہنا ہےکہ   اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران اسرائیل کی توانائی اور گیس کی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔


فدوی نے  مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے ایسی غلطی کی تو ہم ان کے توانائی کے تمام ذرائع، تنصیبات اور تمام ریفائنریوں اور گیس کے ذخائر کو نشانہ بنائیں گے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تہران کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد کہا تھا کہ تہران نے بڑی غلطی کی ہے اور اب اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

مصنف کے بارے میں