امارات ایئر  لائنز نے  بڑی پابندی عائد کردی، مسافروں کو  پیجر یا واکی ٹاکی لے جانے سے روک دیا  گیا

02:11 PM, 5 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

ریاض:امارات ایئر  لائنز نے  بڑی پابندی عائد کردی، مسافروں کو  پیجر یا واکی ٹاکی لے جانے سے روک دیا  گیا ہے۔ سفری اپ ڈیٹ کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے دبئی آنے جانے والی یا اس کے راستے سفر کرنے والی تمام پروازوں میں مسافروں کو پیجر یا واکی ٹاکی لے جانے سے روک دیا ہے اور پابندی عائد کردی ہے ۔

مسافروں کے دستی یا چیک ان والے سامان میں ملنے والی ایسی اشیاء کو دبئی پولیس ضبط کر لے گی۔دبئی آنے جانے یا اس کے راستے سفر کرنے والی پروازوں میں تمام مسافروں کو چیک ان یا کیبن کے سامان میں پیجر اور واکی ٹاکیز لے جانے سے منع کیا گیا ہے۔ 

پابندی کا اطلاق چیک ان اور کیبن کے سامان دونوں پر ہوتا ہے۔ کوئی ممنوعہ آلات ملنے کی صورت میں دبئی پولیس ضبط کر لے گی۔

امارات کی عراق اور ایران آنے جانے والی تمام پروازیں پیر تک منسوخ رہیں گی۔بیروت آنے اور جانے والی پروازیں 15 اکتوبر تک منسوخ رہیں گی ۔

مزیدخبریں