اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے،بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے: ٹرمپ

 اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے،بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے: ٹرمپ

شمالی کیرولینا: امریکہ  کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میراخیال ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے۔بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے۔

ٹرمپ نے  صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران ریاست شمالی کیرولینا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میراخیال ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے۔بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے۔ 

ان کاکہنا تھا کہ   میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے، یہی وہ جگہ ہے جہاں حملہ ہونا چاہیے۔


واضح رہے کہ  امریکی صدر جو بائیڈن نے  اسرائیل کی طرف تقریباً 200 ایرانی میزائل داغنے کے جواب میں ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف اس طرح کے حملوں کی مخالفت کی تھی۔

مصنف کے بارے میں