اسلام آ با د  دوسرے روز بھی سیل، عدالتیں، سکول، میٹرو بس بند, معمولات زندگی متاثر

اسلام آ با د  دوسرے روز بھی سیل، عدالتیں، سکول، میٹرو بس بند, معمولات زندگی متاثر

اسلام آباد:اسلام آ با د  دوسرے روز بھی سیل، عدالتیں، سکول، میٹرو بس بند ہے۔ گذشتہ روز  پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد  ، راولپنڈی میں  آج بھی وہی صورتحال برقرار ہے اور   دوسرے روز بھی عدالتیں، سکول اور میٹر  بس بند ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے مری روڈ سے آنے والے لنک روڈز اور گلیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔

شہر کے چوراہوں سمیت دیگر اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔اڈیالہ جیل سے ملزمان کو آج بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کچہری کا علاقہ سنسان ہے۔

راستوں کی بندش کے باعث محکمہ تعلیم نے سلام ٹیچرز ڈے سے متعلق تمام تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔

مصنف کے بارے میں