سوات:سوات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد سرغنہ سمیت 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاء اللہ سمیت 2 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات کے علاقے چار باغ میں مشترکہ آپریشن 4 اور 5 اکتوبر کی شب انٹیلی جنس کی اطلاع پر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔