کراچی : پاکستان کا قرض مجموعی طور 64 ہزار ارب ہوگیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مجموعی قرضوں کی مالیت 64 ہزار ارب کی نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اگست 2023 میں 2 ہزار 218 ارب روپے کے نئے قرض لیے جبکہ پاکستان پر مقامی قرضوں کا بوجھ 24 فیصد اضافے سے 39 ہزار 792 ارب تک پہنچ گیا ہے۔
ملک پر بیرونی قرضوں کی مالیت اگست 2023 میں 24 ہزار 175 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔