مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک بھر میں پہیہ جام کردیں گے :ٹرانسپورٹروں نے 25 اکتوبر کی کال دے دی 

08:20 PM, 5 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: ٹرانسپورٹروں نے  25 اکتوبر کو ہڑتال کی کال دے دی  ہے۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے مطالبات پورے نہ ہونے پر 25اکتوبر کو  گورنر ہاؤس لاہور کے گھیراؤ کا اعلان کیا ہے۔

 ان کاکہنا ہے کہ  25 اکتوبر کو گورنر ہائوس کا گھیرائو کرکے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا دیا جائے گا ۔اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال  کریں  گے ۔

آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کا مطالبہ ہے کہ پٹرول سبسڈی کے ذریعے 150روپے لیٹر دیا جائےیا پھر  ایران سے ڈائریکٹ لانے کی اجازت دی جائے۔ 

مزیدخبریں