مافیا کیلئے ایک اور بری خبر ، پاکستان نے 212 اشیا افغانستان لے جانے پر پابندی لگادی 

مافیا کیلئے ایک اور بری خبر ، پاکستان نے 212 اشیا افغانستان لے جانے پر پابندی لگادی 

اسلام آباد : وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی۔

نیو نیوز کے مطابق اشیا کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔

ایس آر او نمبر کے مطابق 17 اقسام کا کپڑا، تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائرز، چائے کی پتی، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹ میں استعمال کی جانے والی درجنوں اقسام کی اشیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ نٹس، خشک اور تازہ پھل، فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈیشنر، جوسر، مکسر بلینڈر کی بھی افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مصنف کے بارے میں