صداقت عباسی کو ریلیف مل گیا، ضمانت قبل از  گرفتاری منظور

08:11 PM, 5 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری  منظور کرلی گئی ہے۔انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از  گرفتاری منظور کی۔ان کیخلاف درج ایف آئی آر میں غداری، دہشتگردی، جلاؤ گھیراؤ اور بغاوت جیسی سنگین دفعات شامل ہیں ۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے 50,000 روپے کے مچلکوں کے عوض صداقت عباسی کی ضمانت منظور کی۔

 ان کیخلاف تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں سرکار نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا رکھی تھی۔ عدالت نے صداقت عباسی سمیت فریقین کو 10 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔

مزیدخبریں