پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دے گا: سابق برطانوی کپتان کی پیش گوئی 

08:07 PM, 5 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

حیدر آباد : آئی سی سی کرکٹ  ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ  سے متعلق انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن  نے شاہینوں کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کی ہے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے بھارت اور پاکستان کے میچ پر تبصرہ کرتے کہا کہ پاک بھارت میچ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ ہو گا اور ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہرا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں دوبارہ ٹکرائیں تو وہ بھی بڑا میچ ہوگا، ہوسکتا ہے پاک بھارت میچ میں پاکستا ن سرپرائز دے دے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے ایک اور سابق کپتان این مورگن نے کہا کہ میرا خیال ہے جو ٹیم اس ورلڈکپ میں سب کو حیران کرسکتی ہے وہ پاکستان ہے۔ پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کل نیدر لینڈ کیخلاف کھیلے گا جبکہ بھارت کے ساتھ پاکستان کا میچ 14 اکتوبر کو ہوگا۔ 

مزیدخبریں