کھلاڑی اپنی فارم حاصل کرنے سے ایک میچ دور، بھارتی ٹیم اچھی ہے، ہم بھی تیار ہیں:  مکی آرتھر

07:41 PM, 5 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

حیدر آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ  فارم آتی جاتی ہے لیکن لڑکوں کی کوالٹی پر کوئی شک نہیں، امید ہے کل سے یہ لڑکے پھر فارم میں آجائیں گے۔

مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فارم آتی جاتی ہے لیکن لڑکوں کی کوالٹی پر کوئی شک نہیں۔  امید ہے کل سے یہ لڑکے پھر فارم میں آجائیں گے، یہ کھلاڑی اپنی فارم حاصل کرنے سے ایک میچ دور ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ   یہ کھلاڑی اپنی فارم حاصل کرنے سے ایک میچ دور ہیں۔

 پاکستانی کھلاڑی کافی تجربہ کار ہوچکے ہیں، چار سال میں انہوں نے بہت کرکٹ کھیلی ہے۔ ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ کیلئے فائنل الیون تیار ہے۔
 

ہماری بیٹنگ صرف بابر اور رضوان کے گرد نہیں گھومتی، ہمارے پاس امام سمیت بہت سے باصلاحیت بلے باز ہیں، سعود شکیل اور فخر زمان بھی کوالٹی بلے باز ہیں۔ شاداب بہترین آل راؤنڈ پلیئر ہے، مجھے شاداب کے حوالے سے کوئی فکر نہیں وہ اپنی فارم میں جلد واپس آئے گا۔ان کاکہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ پریشر والا ہوتا ہے، بھارتی ٹیم اچھی ہے، ہماری ٹیم بھی تیار ہے امید ہے ہم بھارت کے میچ سے قبل 2 میچز جیتیں۔

ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر نے کہا کہ پاک بھارت سیاسی معاملات پر وہ گفتگو نہیں کر سکتے۔ پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، بھارتی فینز بابر، رضوان اور شاہین کو زیادہ نہیں دیکھ پاتے، آپ نے دیکھا کہ بھارتی فینز پاکستانی ٹیم کا کس طرح سے استقبال کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں