اسلام آباد: سپریم کورٹ میں دو ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن رولز سے متعلق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خطوط لکھ دیئے۔ یہ خطوط تمام جوڈیشل کمیشنز کے ممبران کو لکھے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 28 خطوط لکھے ہیں۔ تمام ممبران جوڈیشل کمیشن سے تجاویز آنے کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوگا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 15 ججز فرائض انجام دے رہے ہیں۔کل سترہ ججز میں سے دو کی نشستیں خالی ہیں۔