ادب کا نوبیل انعام نارویجن ادیب جان فوسے کے نام

05:55 PM, 5 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

سٹاک ہوم :ادب کا نوبیل انعام نارویجن ادیب جان فوسے  کے نام رہا۔ 2023 کے لیے ادب کا نوبیل انعام ناروے سے تعلق رکھنے والے ادیب جون فوسے نے جیت لیا ہے۔


سویڈش اکیڈمی کی جانب سے جون فوسے کو ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ادب کے نوبیل انعام کے فاتح کا فیصلہ 18 رکنی سویڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً اس مقصد کے لیے کسی مصنف کے زندگی بھر کے کام مدنظر رکھا جاتا ہے۔


نوبیل کمیٹی کے مطابق 64 سالہ ادیب نے اپنے تخلیقی کام کے ذریعے ان موضوعات پر آواز بلند کی جن پر بات نہیں کی جاتی۔انہوں نے متعدد ڈرامے، ناول، شاعری کے مجموعے، مضامین اور بچوں کی کتابیں تحریر کیں۔

نوبیل انعام ملنے کے اعلان پر جان فوسے نے کہا ہ اس اعزاز پر وہ جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ کسی حد تک خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں