کرنسی کی سمگلنگ روکنے کے لیے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع

 کرنسی کی سمگلنگ روکنے کے لیے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع

کراچی : کرنسی کی سمگلنگ روکنے کے لیے تربیت یافتہ کتوں کااستعمال شروع کردیاگیا ہے۔ اس کےلیے  باقاعدہ یونٹ بنایاگیا ہے تاکہ   کرنسی کی سمگلنگ کو روکا جاسکے۔


کسٹمز ذرائع کے مطابق  تمام بڑے ایئرپورٹس پر کرنسی کی سمگلنگ روکنے کیلئے کتوں سے مدد لی جارہی ہے، کارگو اور مسافروں کے سامان میں کرنسی کی نشاندہی کیلئے کتوں کی خصوصی تربیت کی گئی ہے۔

 ذرائع  کا بتانا ہےکہ طیاروں کے خفیہ حصوں میں چھپی کرنسی کا پتا لگانے کیلئے کتوں کے ذریعے طیاروں کے اندر بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔ کسٹمز ہر ممکن ذریعہ استعمال کر رہا ہے۔

 تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کا یونٹ قائم ہے، کرنسی، بارود اور منشیات کا پتا لگانے کیلئے تربیت یافتہ کتوں کے الگ الگ سکواڈ ہیں۔

مصنف کے بارے میں