ڈبلن: دورِحاضر میں بہت سے لوگ متاثر کن بننے کے لیے کوششیں کرتے ہیں۔ آئر لینڈ کی ساؤتھ ایسٹ ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی نے اب اس کے لیے چار سالہ ڈگری پروگرام متعارف کروا دیا ہے۔
اس سے قبل بہت سے ادارے اینفلوئنسر سٹراٹیجی (influencer strategy)، بزنس اینڈ کمیونیکیشن جیسے مضامین پڑھا رہے ہیں لیکن ساؤتھ ایسٹ ٹیکنولو جیکل یونیورسٹی پہلی ایسی یو نیو رسٹی ہے جس میں متاثر کرنے (اینفلوئنسر اسٹراٹیجی) کو باقاعدہ بیچلرز ڈگری آف آرٹس کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔
یونیورسٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متاثر کرنے کی ڈگری کے کورسز میں کرائسس مینجمنٹ، پبلک ریلیشنز، سلیبریٹی اسٹڈیز، سوشل سائیکالوجی اور ویڈیو اور آڈیو ایڈیٹنگ شامل ہیں۔ یہ پروگرام اگلے سال سے باقاعدہ طور پر چار سالہ ڈگری پروگرام کے طور پر شروع کیا جائے گا۔
آئرلینڈ کے کارلو میں ساؤتھ ایسٹ ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی (SETU) کی ایک سینئر لیکچرر میک کارمک (Irene McCormick)، جنہوں نے ڈگری کو مشترکہ طور پر ڈیزائن کیا، نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ اس سے پہلے مختصر کورسز پیش کیے جاتے رہے ہیں، لیکن یہ یونیورسٹی ممکنہ طور پر خاص طور پر اثر انداز معیشت کے لیے تیار کردہ ڈگری پیش کرنے میں دنیا بھر میں پہلی ہے۔
میک کارمک نے کہا کہ اس ڈگری کو شروع کرنے کے لیے آزمائش کے طور پر سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے کا طریقہ سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لیے ایک سمر پروگرام، ڈیجیٹل ہسل کو شروع کیا گیا تھا۔ کم از کم دو سالوں کے لیے، سمر پروگرام میں ٹک ٹاک ستاروں اور میڈیا تھیوریسٹ کو مدعو کیا گیا تاکہ نوجوان طلباء کو ذاتی برانڈ بننے کا طریقہ سکھائیں۔
کارنیل یونیورسٹی میں کمیونیکیشن کے پروفیسر بروک ایرن ڈفی نے کہا کہ اب حالات بدل رہے ہیں، کام کی نوعیت بھی تیزی سے بدل رہی ہے، غیر متعلقہ موضوعات پر وسیع تعلیم کے بجائے زیادہ خصوصی علم کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک متاثر کن کیریئر ایک آزاد کاروباری کیریئر کا وعدہ کرتا ہے۔ ہر کوئی اپنا شیڈول خود طے کرنا چاہتا ہے۔
طلباء کے تخلیق کاروں کے لیے کیمپس میں موجود تنظیم ریچ کے سی ای او یلان ہیو نے کہا کہ یہ صرف ٹک ٹاک ویڈیوز اور انسٹا گرام ریلز بنانےسے زیادہ ہے، یہ مالیات اور ٹیکسوں کے ساتھ آپ کا اپنا کاروبار شروع کرنے کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تعلیمی دنیا میں ایک اچھی پیش رفت ہے، بہت اچھا ہے کہ یونیورسٹیاں تخلیقی معیشت کی قدر اور مجموعی طور پر تفریحی صنعت میں اس کے اثرات کو سمجھنا شروع کر رہی ہیں۔