احمد آباد: کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں بھارتی کرکٹ بورڈ ناکام ہوگیا ہے۔ ایک لاکھ بتیس ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے نریندر مودی سٹیڈیم میں صرف چندسو افراد میچ دیکھنے آئے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ جو دنیا کی دو بہترین ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے میں تماشائیوں کا لانے میں ناکام ہوچکا ہے۔ ابتدائی میچ میں صرف چندسو تماشائی موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر سٹیڈیم میں تماشائی نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ اس کی پالیسیوں کی وجہ سے تماشائی سٹیڈیم میں نہیں آئے۔