سب سے پہلے پی آئی اے کی نجکاری کریں گے: وفاقی وزیر فواد حسن فواد 

سب سے پہلے پی آئی اے کی نجکاری کریں گے: وفاقی وزیر فواد حسن فواد 

اسلام آباد :  حکومت نے پی آئی اے  ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر نقصانات والے اداروں کی نجکاری کے پراسس میں ورلڈ بینک اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نقصانات میں چلنے والے اداروں سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ فواد حسن فواد نے نجکاری سے متعلق امور میں عالمی بینک کے کرادر کو سراہا۔ 

نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت نجکاری کے پروسس میں عالمی بینک اور دیگر اداروں کو شامل کرے گی۔  عالمی اداروں کی نجکاری مرحلے میں شمولیت سرمایہ کاری لانے کیلئے ہے۔  وزیر نجکاری نے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کو نقصانات والے اداروں سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔ 

فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے جس کا نقصان اربوں میں ہے۔  نجکاری کا مقصد نقصانات کا خاتمہ آپریشنل کارکردگی بہتر کرنا ہے۔ ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق ٹھوس حکمت عملی مرتب کر لی۔ ڈسکوز کے سالانہ نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق امور پر آئی ایف سی سے دو سیشن ہو چکے۔ 

مصنف کے بارے میں