حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن میں ناراضیاں ختم کرنے کا ٹاسک سنبھال لیا

02:00 PM, 5 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے پارٹی کے درمیان مختلف ناراضیاں ختم کرنے کاٹاسک سنبھال لیا۔ حمزہ شہبازنے لاہورکے تین سابق ارکان اسمبلی کے درمیان صلح کروا دی ۔ 

قومی اسمبلی کے سابق رکن ملک ریاض ،سابق ارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ اورسمیع اللہ خان کے درمیان صلح ہوگئی ۔ حمزہ شہبازنے تینوں کوماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ بلایا اورگلے شکوے دورکروائے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی مداخلت کے بعد تینوں رہنماشیروشکرہوگئے۔ 

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما اورکارکن ایک فیملی کی طرح ہیں،ناراضی ختم کریں۔پارٹی کیلئے تینوں رہنما اہم ہیں اختلافات پارٹی کیلئے نقصان دہ ہیں ۔پارٹی قائد نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں ان کے استقبال کی بھرپورتیاری کریں ۔ 

ملک ریاض نے کہا کہ غزالی سلیم بٹ اورسمیع اللہ خان میرے بھائی ہیں گھرآنے کی دعو ت دیتاہوں۔  چھوٹے موٹے اختلافات فیملی میں بھی ہوجاتے ہیں،ملکرپارٹی کیلئے کام کریں گے ۔ غزالی سلیم بٹ اورسمیع اللہ خان نے بھی کھلے دل سے اختلافات ختم کردیے۔ 

مزیدخبریں