اہم پیش رفت، نگران حکومت کا نیب ترامیم کیس فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل کا فیصلہ 

01:27 PM, 5 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  نگران وفاقی حکومت  نے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کےمطابق  نظرثانی درخواست 13 اکتوبر تک سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی تھیں۔

نیب ترامیم کالعدم ہونے سے سیاستدانوں کے خلاف تمام کیسز کھل گئے تھے اور ان کا ریکارڈ نیب نے دوبارہ احتساب عدالتوں میں پہنچادیا تھا۔ 

مزیدخبریں