وفاقی حکومت کا پنجاب میں چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

11:32 AM, 5 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے  پنجاب میں چینی کی قیمتوں کے تقرر کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ .

 لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری کنٹرولر جنرل پرائس کا چینی کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ 

فیصلے کے مطابق صوبے میں پنجاب حکومت چینی کی قیمتیں مقرر کرے گی۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ  پنجاب کی حد تک پرائس ایکٹ 1977 کالعدم قرار دیا جاتاہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں