مہنگائی، بجلی کے بلوں کیخلاف تاجروں کی ہڑتال، نجی تعلیمی ادارے بند

10:34 AM, 5 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

باغ: آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں تاجروں کی مہنگائی  اور  بجلی کے بلوں کیخلاف شٹر ڈاؤن  ہڑتال  جارہی ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹ اور نجی تعلیمی ادارے بند ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق  باغ شہر، سب ڈویژن ریڑہ، بیر پانی اور ہاڑی گہل میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

پولیس نے اضافی نفری شہر کے مختلف حصوں میں تعینات کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی مہنگائی کے خلاف تاجروں نے ہڑتال کر رکھی ہے۔

مظفر آباد میں چھوٹے بڑے بازار بند ہیں اور ٹریفک کی روانی معمول سے کم ہے۔ گڑھی دوپٹہ، چکار، ہٹیاں بالا، پٹہکہ اور نوسیری کے بازار مکمل بند ہیں جبکہ پونچھ ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ہڑتال ہے۔


 

ذرائع کے مطابق ہڑتال  کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے دفاتر میں سرکاری امور متاثر ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں