عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

08:23 AM, 5 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن: عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آ گئی ہے۔ خام تیل کی قیمتیں ساڑھے 5 فیصد سے زائد گر گئیں۔

برینٹ خام تیل قیمت میں کمی کے بعد  کم ہو کر 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آ گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہو کر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

یاد رہے کہ برینٹ تیل 18 ستمبر کو 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر تھا۔

ذارئع کاکہناہے کہ خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کے سبب ہے۔

اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹر قیمت میں واضح کمی ہوسکتی ہے۔

پاکستان میں موجودہ ریٹ کے مطابق پٹرول کی قمیت میں 22روپے جبکہ ڈیزل کی قمیت میں بھی 20 روپے سے زائد کمی بنتی ہے۔

موجودہ ریٹ ڈالر ریٹ کے مطابق پاکستان مین فی بیرل تیل کی 26ہزار 220روپے بنتی ہے۔   

مزیدخبریں