پی ٹی آئی کے سینیٹرز کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

11:11 PM, 5 Oct, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 اپوزیشن چیمبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کا کوئی سینیٹر شرکت نہیں کرےگا، تمام پی ٹی آئی سینیٹرزکو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 اپوزیشن چیمبر ذرائع کا کہنا ہے کہ  جس اسمبلی میں ہمارے ایم این ایز استعفی دے چکے  ہیں وہاں سینیٹرز بھی شریک نہیں ہوں گے۔

واضح رہے صدر مملکت عارف علوی  جمعرات کی سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں