خواجہ آصف ذہنی طور پر مفلوج شخص ہے ،چوہدری فواد حسین

07:49 PM, 5 Oct, 2022

پاکستان تحریک انصآف کے رہنما  چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ  ذہنی طور پر مفلوج شخص کو  ملک کا وزیر دفاع لگا دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کبھی مسئلہ کشمیر پر بات کی نہیں کی ۔خواجہ آصف نے  کبھی پاکستان کے دفاع پر  بھی بات  نہیں کی۔ 

چوہدری فواد حسین نے کہا  خواجہ آصف  کو صرف عمران خان فوبیا ہے ۔ذہنی طور پر مفلوج شخص کو وزیر دفاع لگا دیا گیا ہے یہ پاکستان کا نیشنل سیکیورٹی ڈیزاسسٹر ہے۔

مزیدخبریں