کراچی: حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 9 اکتوبر کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں چراغاں کیا جا رہا ہے ، مساجد میں درود و سلام کی محافل بھی منعقد کی جارہی ہیں ، جس میں نبی آخر الزماںﷺ کی حیات مبارکہ اور سیرت النبیﷺ بارے آگاہی دی جارہی ہے ۔