آئی سی سی نے محمد رضوان کو پلئیر آف دی منتھ کے لئے نامزد کردیا

آئی سی سی نے محمد رضوان کو پلئیر آف دی منتھ کے لئے نامزد کردیا

آئی سی سی نے پلئیر آف دی منتھ ستمبر کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔پاکستان کے محمد رضوان  کو بھی آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ ستمبر کے لئے ایک بار پھر  نامزد کیا گیا ہے ۔
 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پلئیر آف دی منتھ ستمبر کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا،  محمد رضوان کو بہترین کارکردگی پر نامزد کیا گیا،

محمد رضوان نے دس میچز میں سات نصف سنچری اسکور کی،محمد رضوان نے ایشیاء کپ اور انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی،

آئی سی سی نے پلئیر آف دی منتھ  کیلئے آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور بھارت کے اکشر پٹیل  کو بھی نامزد  کیا ہے ،