وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، آصف زرداری کی صحت دریافت کی

وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، آصف زرداری کی صحت دریافت کی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون ، آصف علی زرداری کی صحت کے بارے دریافت کیا ۔ وزیر اعظم نے آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی ہے ۔ انہیں بیرون ملک منتقلی پر غور کیا جا رہا ہے ، تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابھی انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

آصف زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی والد سے ملنے ہسپتال پہنچے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی ہسپتال پہنچی ہے ۔ ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ سابق صدر کا علاج پاکستان میں ہوگا یا پھر انہیں بیرون ملک منتقل کیا جائے گا ۔

مصنف کے بارے میں