اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے حفاظتی ضمانت لینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میاں جاوید لطیف نے اپنے خلاف درج مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور مقدمات کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔
میاں جاوید لطیف نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ مختلف شہروں میں دائر مقدمات کو غیر قانونی قرار دیا جائے کیونکہ سیاسی لیڈر پر تنقید سے کرمنل مقدمات نہیں ہو سکتے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹی وی پر اگر کچھ غلط کہا تھا تو صرف پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ایکشن لے سکتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءجاوید لطیف نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق کچھ حقائق ریکارڈ پر رکھنے کیلئے پریس کانفرنس کی تھی۔