اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نے سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر سٹیٹ بینک سے ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو عمران خان کے بینک کھاتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے خط لکھا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق تفصیلات ملنے کے بعد الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کا جائزہ لے گا اور بعد ازاں اس بنیاد پر توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔
توشہ خانہ ریفرنس، سٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب
01:02 PM, 5 Oct, 2022