طالبان حکومت کا خواتین سے متعلق خوش آئند فیصلہ 

10:52 PM, 5 Oct, 2021

کابل:افغانستان بدل رہا ہے ،طالبان کی عبوری حکومت میں خواتین کو نوکریوں پر بلا لیا گیا ،محکمہ پاسپورٹ نے اپنی تمام خواتین کو جو طالبان حکومت سے قبل ملازمت کرتی تھیں انہیں نوکری پر آنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی کے مطابق تمام خواتین وزارت داخلہ میں اپنی ملازمتوں پر واپس آکر کام شروع کر دیں۔

گزشتہ روز طالبان نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نائب وزیراعظم نامزد کر دیا۔ طالبان کی جانب سے ملک کے صوبوں میں بھی تقرریاں کی گئیں۔ طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی منظوری کے بعد کابینہ اراکین کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔

مزیدخبریں