مودی سرکار کا پنڈورا پیپرز سے متعلق تحقیقات کا اعلان

مودی سرکار کا پنڈورا پیپرز سے متعلق تحقیقات کا اعلان
کیپشن: مودی سرکار کا پنڈورا پیپرز سے متعلق تحقیقات کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

نئی دہلی: مودی سرکار نے پنڈورا پیپرز سے متعلق تحقیقات کا اعلان کر دیا۔ متعلقہ ادارے قانون کے مطابق ضروری اقدام کریں گے۔

بھارتی حکومت نے مختلف ایجنسیوں پر مسشتمل تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ تحقیقات سربراہ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز کی سربراہی میں کی جائے گی۔

بھارتی وزارت خزانہ کے مطابق پنڈوراپیپرزمعاملےکی تحقیقات میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ریزروبینک آف انڈیا اور فنانس انٹیلن جنس یونٹ شامل ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پنڈورا پیپرز انکشافات کا نوٹس لیا ہے اور متعلقہ ادارے قانون کے مطابق ضروری اقدام کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنڈورا پیپرز میں سابق سربراہ ملٹری ایجنسی لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ  راکیش کمار لومبا اور ان کے بیٹےکا نام شامل ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیموں راجستھان رائلز اور کنگز الیون پنجاب کے مالکان بھی آف شور کمپنی کے مالک نکلے ہیں۔

پنڈورا پیپرزمیں بھارتی بزنس مین پرامود مٹل کا نام بھی ہے، اس کے علاوہ پیپرز میں نئی دلی کا ایک اسپتال چلانے والے خاندان کی بھی ساڑھے تین کروڑ ڈالر مالیت کی آف شور کمپنی اور کروڑوں ڈالر کے اثاثے سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ پنڈورا پیپرز میں 300 بھارتیوں کے نام شامل ہیں جن کی آف شور کمپنیاں اور دیگر اثاثے سامنے آئے ہیں