امن واستحکام کوتباہ کرنےکی سازش ناکام بنادیں گے:آرمی چیف 

05:46 PM, 5 Oct, 2021

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت244 ویں کورکمانڈرکانفرنس کا اہم اجلاس ہوا ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  کور کمانڈر کانفرنس میں بارڈرمینجمنٹ،اندرونی سیکیورٹی اورخطےکی سلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق  کور کمانڈر کانفرنس میں بارڈرمینجمنٹ،اندرونی سیکیورٹی اورخطےکی سلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔ شرکاکودشمن قوتوں کےپاکستان کوعدم استحکام کرنےکی کوششوں پربریفنگ دی گئی۔

کانفرنس میں بھارتی فوج کےپاکستان مخالف پروپیگنڈاکانوٹس لیاگیا،کانفرنس میں کورکمانڈرز نےاس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کیلئےتمام اقدامات کیےجائیں گے۔

کور کمانڈر کانفرنس کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی پروپیگنڈا کشمیری عوام پر جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔بھارتی پروپیگنڈا بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

شرکا نے افغانستان میں انسانی المیے  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بامقصدبات چیت اورعالمی تعاون سےافغانستان میں دیرپاامن واستحکام کی راہ ہموارہوگی۔

مزیدخبریں