اسلام آباد:پنڈورا پیپرز کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ تک پہنچ گیا، قائمہ کمیٹی نے پنڈورا تحقیقات میں شامل پاکستانی صحافی اور متعلقہ حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔
قائمہ کمیٹی نے پینڈورا پیپرز سے متعلق معاملے کو آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا،کمیٹی نے ایف بی آر سے آف شور کمپنیوں سے متعلق تفصیلات بھی طلب کر لیں ۔
سینیٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اہم اجلاس ہوا، چیئر مین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پینڈورا پیپرز میں وزیر خزانہ شوکت ترین کا نام بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق پینڈورا لیکس پر ایف بی آر آئندہ اجلاس میں بریفنگ دےگا، قائمہ کمیٹی نے پنڈورا تحقیقات میں شامل پاکستانی صحافی اور متعلقہ حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔