آرمی چیف سے سعودی بحریہ کے چیف کی ملاقات ، افغان صورتحال پر گفتگو

05:14 PM, 5 Oct, 2021

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل سعودی بحریہ کے کمانڈر نے ملاقات  کی ہے۔ ملاقات میں افغان صورتحال اور خطے میں امن واستحکام کی کوششوں پربھی بات چیت ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ سے بات چیت میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اورسعودیہ کےباہمی تعلقات مضبوط پارٹنرشپ میں بدل چکےہیں۔ دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات کی عظیم تاریخ ہے۔

سعودی امیرالبحر نے افغان صورتحال بالخصوص غیرملکی عملے کے انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ سعودی امیر البحر نے خطے میں دیرپا امن کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ۔دونوں جانب سے باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

مزیدخبریں