وفاقی کابینہ نے بجلی کا سیزنل پیکج منظور کرلیا ہے،  حماد اظہر 

04:42 PM, 5 Oct, 2021

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے بجلی کا سیزنل پیکج منظور کر لیا ،وفاقی وزیر توانائی حما د اظہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیزنل پیکج سے رہائشی اور کمرشل بجلی کے صارفین فائدہ اُٹھا سکیں گے ۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کاروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں عوامی فلاح و بہود کیلئے اہم فیصلے کیے گئے جس میں بجلی کا سیزنل پیکج منظور کر لیا گیا ،حما د اظہر نے سیزنل پیکج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پیکج نومبر سے فروری تک ہو گا ۔

حما د اظہر کا کہنا تھا پچھلے سال ان مہینوں کی نسبت اضافی بجلی استعمال پر 5سے7روپے فی یونٹ تک ڈسکاونٹ ملے گا۔

مزیدخبریں