اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے بجلی کا سیزنل پیکج منظور کر لیا ،وفاقی وزیر توانائی حما د اظہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیزنل پیکج سے رہائشی اور کمرشل بجلی کے صارفین فائدہ اُٹھا سکیں گے ۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کاروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں عوامی فلاح و بہود کیلئے اہم فیصلے کیے گئے جس میں بجلی کا سیزنل پیکج منظور کر لیا گیا ،حما د اظہر نے سیزنل پیکج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پیکج نومبر سے فروری تک ہو گا ۔
وفاقی کابینہ نے بجلی کا سیزنل پیکج منظور کرلیا ہے رہائشی یا کمرشل بجلی کے صارفین کو نومبر سے فروری کے درمیان پچھلے سال انہی مہینوں کی نسبت اضافی بجلی استعمال پر 5سے7روپے فی یونٹ تک ڈسکاونٹ ملے گا.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 5, 2021
حما د اظہر کا کہنا تھا پچھلے سال ان مہینوں کی نسبت اضافی بجلی استعمال پر 5سے7روپے فی یونٹ تک ڈسکاونٹ ملے گا۔