وفاق کی طرح آزاد کشمیر میں بھی سلیکٹڈ کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے: بلاول

03:59 PM, 5 Oct, 2021

مظفرآباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کی طرح آزاد کشمیر میں بھی سلیکٹڈ کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے ۔ 10 تاریخ کو تیر پر ٹھپہ لگا کر پیپلزپارٹی کو کامیاب کرانا ہے ۔

بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، آپ نے دھاندلی کا مقابلہ کیا اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جیالے ضمنی الیکشن میں کٹھ پتلی کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت پیپلزپارٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ۔ کشمیر کا پیپلزپارٹی سے نسل درنسل کا رشتہ ہے ۔ ہر جیالے کا جیل جانا ضروری ہوتا ہے اور وہاں ان کی ٹریننگ ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں مہنگائی اور بے روزگاری کا مقابلہ کیا ، عمران خان کی ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں گئے ؟

مزیدخبریں