ارشد چائے والانئے منصوبے لے کر مارکیٹ میں آگیا ،سوشل میڈیاپر دھوم

08:17 PM, 5 Oct, 2020

اسلام آباد :سوشل میڈیا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے والے ارشد چائے والے نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنا لیا ۔

چائے کے ڈھابے سے شہرت پانے والے ارشد چائے والاایک لمبے عرصے تک خبروں کی زینت بنا رہا ،وقت گزرنے کیساتھ ساتھ ارشد چائے والے نے شوبز انڈسٹری میں بھی قدم رکھا ،کئی برانڈز کیلئے ماڈلنگ بھی کی ،ارشد نے ایک میوزک البم کیلئے بھی کام کیا لیکن ان تمام سرگرمیوں کے بعد اچانک ارشد منظر عام سے غائب ہوگیا ۔

اب ارشد خان ’چائے والا‘ نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنالیا ہے جس کا نام انہوں نے کیفے چائے والارکھا ہے، ان کا کیفے 10 اکتوبر سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر بلند مرکز کی جانب کھل رہا ہے، کیفے چائے والا، روف ٹاپ کیفے ہے اور اس کے لانچ کی تیاریاں جاری ہیں۔

ارشد خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں نے اپنا ایک کیفے قائم کیا ہے، میرا ارادہ ہے کہ میں اس کیفے کی چینز  یا برانچز پورے پاکستان میں کھولوں۔

مزیدخبریں