کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ نوازشریف حکومت کیخلاف تحریک چلانے سے قبل پہلے پاکستان تشریف لائیں اور مقدمات کا سامنا کریں ،پاکستانی عوام کو سڑکوں پر لانے والے لندن میں اپنی جائیدادیں بچانے کے چکر میں ہیں ۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا نواز شریف خود لندن میں آرام کر رہے ہیں اور لوگوں کو اپنی جائیداد بچانے کیلئے سڑکوں پر آنے کا کہہ رہے ہیں ،نواز شریف لندن میں بیٹھ کر کسی بھی صورت اپنی جائیداد بچا نا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا اپوزیشن نے شور مچایا ہوا ہے کہ یہ جمہوریت نہیں کہ کسی کو غدار قرار دیا جائے ،پھر یہ لوگ خود بتا دیں کہ غدار کون ہوتا ہے ،میرجعفر اورمیر صادق نے بھی غداری کی تھی ،نواز شریف بھی وہی غداری کر رہے ہیں جو بانی متحدہ نے کی تھی ،بانی متحدہ اور نواز شریف میں کوئی فرق نہیں رہا ،نواز شریف لندن میں بیٹھ کر جو کچھ کر رہے ہیں وہ دشمنوں کی ایما پر کر رہے ہیں ۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا یہ لوگ آج اپنی اولادوں کو یہاں سے لیجانے کے موڈ میں ہیں ،تحریک چلانے کی باتیں کرنے والے پہلے پاکستان آئیں اور پھر تحریک کی باتیں کریں ،نواز شریف کا خیال ہے کہ وہ کوئی بھی سمجھوتہ کر کے پھر حکومت میں آجائینگے،لیکن عمران خان کسی کو این آر او نہیں دینگے ۔