وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف کی الوداعی ملاقات

06:05 PM, 5 Oct, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے نیول چیف کی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ظفر محمود عباسی کی پاکستان نیوی کی ترقی کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 3 اکتوبر سے الوداعی ملاقات کی تھی۔ 

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو  چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جنر ل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) کا الوداعی دورہ کیا تھا۔ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیول چیف ایڈمرل محمود عباسی نے الوداعی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ملک و قوم کے لیے ایڈمرل محمود عباسی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے طویل اور درخشاں کیریئر کے دوران ملک و قوم کے لیے ایڈمرل محمود عباسی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

خیال رہے کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی 7 اکتوبر کو سبکدوش ہو جائیں گے اور ان کی جگہ صدر مملکت نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نیا نیول چیف تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

مزیدخبریں