عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے لیکن این آر اونہیں دیں گے، شیخ رشید احمد 

04:30 PM, 5 Oct, 2020

اسلام آباد :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے لیکن این آر اونہیں دیں گے ،نواز شریف بتائیں کہ کالا کوٹ پہن کر میموگیٹ میں کون درخواست گزار تھا۔

شیخ رشید نے اسلام آباد  کیرج فیکٹری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اس وقت عوام کی حمایت سے محروم ہے ،ن لیگ نے میرے کسی ایک سوال کا جواب نہیں دیا ، نواز شریف بتائیں کہ کالا کوٹ پہن کر میموگیٹ میں کون درخواست گزار تھا۔ نواز شریف نے کٹھمنڈو میں مودی سے ملاقات کے بارے کیا دفتر خارجہ کو آگاہ کیا تھا ؟  مریم نواز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ  دس ماہ کیوں خاموش رہا؟  اور لاہور نیب جیل میں وہ کس طرح موبائل فون استعمال کرتی تھیں، وہ اس گمان میں تھیں کہ شاید کوئی ڈیلنگ ہو جائے اور ملک سے باہر چلی جائیں ۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا پاکستان کی فوج دنیا کی عظیم فوج ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے لیکن این آر اونہیں دیں گے یہ ان کا فیصلہ ہے کہ کرپٹ لوگوں سے کوئی رعایت نہیں ہے، شیخ رشید احمد نے کہا  ہے کہ کراچی سر کلر ریلوے کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا، اس  میں کیرج فیکٹری کا اہم کردار ہوگا،ملک کے ترقیاتی عمل میں ریلوے کا اہم کردار ہے۔ ریلوے  کے ملازمین کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی پالیسی بنائی گئی اور ریلوے کے پنشنرز کو باقاعدگی سے ادائیگی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ ایم ایل و ن منصوبہ ریلوے کی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ہے۔
 

مزیدخبریں