آئین کی بات کرنا بغاوت ہےتوہرروزبغاوت ہوگی:ن لیگی رہنمائوں کی میڈیا سے گفتگو

آئین کی بات کرنا بغاوت ہےتوہرروزبغاوت ہوگی:ن لیگی رہنمائوں کی میڈیا سے گفتگو
کیپشن: سکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ آج ملکی سیاسی تاریخ میں ایک بدنما داغ کا اضافہ ہوا،شاہدرہ میں بدر رشید نامی شخص نے نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا۔

ایس ایچ او صاحب نے بڑی خوبصورتی سے مقدمہ تحریر کیا،بدر رشید نے درخواست جمع کرائی جس کا کوئی پیشہ نہیں ہے،شاہدرہ تھانہ لاہورمیں رات 2 بجکر21منٹ پرمقدمہ اندراج کی درخواست دی گئی،بدر رشید نے جائے وقوعہ محلہ خورشید پارک بتائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین کی بات کرنا بغاوت ہےتوہرروزبغاوت ہوگی،اگرکرپٹ حکومت کوگھربھیجنے کی بات کرنا بغاوت ہے توہرروزبغاوت ہوگی،حکومتی وزرا سیاسی میدان میں آکر مقابلہ کریں ،الزامات کا سہارا نہ لیں،گزشتہ ادوار میں جو پاکستان کے حکمران رہے آج وہ غدار ہیں،حکومت کے پاس کہنے کو کوئی بات نہیں اسی لئے ایسی باتیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں ہمت ہے کے مقدمہ نامزد لوگوں کو ہتھکڑیاں لگائیں جائیں اور مقدمہ عوام کے سامنے چلایا جائے،وزرا میں ہمت ہے تو بدر رشید کا سہارا نہ لیں بلکہ کھل کر بات کریں۔

شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے طنزیہ طو رپر حکومتی وزرا پر تنقید کی اور کہا کہ پچھلے 3،4روز سے حکومتی وزرا نے تمام مسائل حل کردیئے ،چینی 100روپے فی کلو سے کم مل رہی ہے،دوائوں کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں اور بجلی گیس کے یونٹ کی قیمتیں بھی کم ہوگئی ہیں۔

رہنمائوں کی میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اب معاملہ حماقتوں سے آگے نکل چکا ہے،2019تک کسی بھارتی حکومت کو جرات نہیں ہوئی تھی کہ وہ کشمیر کی حیثیت کو بدلنے کا متنازعہ قانون نافذ کرسکے،حکومت ایک اور بجلی ،گیس بم چلا رہی ہے،ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ن لیگ کے رہنما بھارتی بیانیہ استعمال کرتے ہیں،بہت سارے کشمیری رہنما بھارتی عقوبت خانوں میں قید ہیں،الزام دینے سے حکومت کی نالائقی چھپ نہیں سکتی،حکومت نے سوائے سابقہ حکومتوں پر الزامات عائد کرنے کے کچھ نہیں کیا،مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔