شنیرا سماجی کاموں سے تنگ آگئیں،سی ویو پر گندگی دیکھ کر وسیم اکرم پھٹ پڑے

 شنیرا سماجی کاموں سے تنگ آگئیں،سی ویو پر گندگی دیکھ کر وسیم اکرم پھٹ پڑے

کراچی:سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل رائونڈر وسیم اکرم  کی اہلیہ  شنیرا نے کہا ہے کہ بہت تنگ آ چکی ہوں، میں اب مزید صفائی کے لیے ساحل سمندر کا رخ نہیں  کروں گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے  شنیرا وسیم نے  اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں بہت تنگ آچکی اوراس وقت انتہائی  پریشانی میں مبتلا ہونے کے ساتھ سخت اضطراب کے عالم میں ہوں، کیونکہ ہم ساحل کو بار بار صاف کرتے ہیں اور افسوس کی بات ہے کہ مسلسل شہر بھر کا کچرا ہمارے سمندر اور سیوریج لائنوں میں پھینکا جارہا ہے جس سے گندگی پھیلنے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب میں بھی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔


شنیرا وسیم کا کہنا تھا کہ اب میں بہت تنگ آ چکی ہوں، میں اب مزید صفائی کے لیے ساحل سمندر کا رخ نہیں کروں گی، یہ امر ہمارے ملک کے لیے باعث ندامت اور شرمندگی  ہے جس پر ہمیں نادم بھی ہونا چاہیے۔


سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اپنی ویڈیو میں کہا کہ مجھے کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا۔


انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز سی ویو پر مزہ آئے گا لیکن میں نے اپنی بیوی کو سی وی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کر دی۔


وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں کسی پر الزام نہیں لگانا ہے اس تمام صورتحال کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے اور لوگ خوبصورت ہیں لیکن یہ بات بھی مانیں کہ لوگ گندے بھی ہیں۔ یہ بات بھی مانیں۔ جنہیں سوشل میڈیا پر نصیحتیں کرنے کا شوق ہے وہ اب نصیحت کریں کہ ان لوگوں کا مائنڈ سیٹ کیسے تبدیل کریں۔