اسلام آباد:پاکستان کے سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے فاسٹ بائولر شعیب اختر نے ماضی کی اپنی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔اکثر ماضی کے قیمتی لمحات کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان سے متعلق پیغامات جاری کرنے والے سابق کرکٹر شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی جوانی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
Fashion toh phir har zamanay main zaroori tha. This is from my first year in international cricket 1997.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 3, 2020
Who all have been wearing baggy shirts & big buckled belts? #archives #RawalpindiExpress #Cricket pic.twitter.com/6be1A0Gk9U
ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی تصویر اس وقت کی ہے جب سابق کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی تھی جبکہ تصویر میں شعیب اختر مائیک میں کسی سے گفتگو کرتے دکھائے دے رہے ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ فیشن تو پھر ہر زمانے میں ہی ضروری تھا۔سابق کرکٹر نے تصویر کے پیچھے کی کہانی بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر سال 1997 کی ہے، یہ میری انٹرنیشنل کرکٹ کا پہلا سال تھا۔
ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے مداحوں سے سوال کیاکہ کیا آپ میں سے کسی نے بیگی شرٹس اور بڑے بکسوا والے بیلٹس پہنے ہیں؟شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ کے ہیش ٹیگ میں کرکٹ اور راولپنڈی ایکسپریس بھی استعمال کیے۔
سابق کرکٹر کے سوال پر زیادہ تر صارفین کا یہی کہنا تھا کہ انہوں نے بھی اس طرح کی شرٹس پہنی ہیں۔