کویت کے نئے امیر سے سینئر امریکی، ایرانی عہدیداران کی ملاقاتیں، سابق حکمران کے انتقال پر تعزیت 

کویت کے نئے امیر سے سینئر امریکی، ایرانی عہدیداران کی ملاقاتیں، سابق حکمران کے انتقال پر تعزیت 

کویت سٹی : کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے سینئر امریکی اور ایرانی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے خلیجی ریاست کے سابق حکمران کے انتقال پر علیحدہ علیحدہ تعزیت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ نواف الاحمد الصباح نے گزشتہ منگل کو اپنے بھائی شیخ صباح الاحمد کی وفات کے بعد اقتدار سنبھالا ہے۔خیال رہے کہ مرحوم شیخ صباح الاحمد نے بڑے ہمسایہ ممالک سعودی عرب اور ایران سے تعلقات کو متوازن رکھا اور امریکا کے ساتھ مستحکم تعلقات برقرار رکھے جس نے اتحاد کی قیادت کی اور جس کے نتیجے میں 91-1990 میں کویت پر عراق کا قبضہ ختم ہوا۔

امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر نے دورے کے دوران ان کے حوالے سے امریکی سفارتخانے نے ٹوئٹ میں کہا کہ شیخ صباح الاحمد کو ایک عظیم انسان اور امریکا کے خصوصی دوست کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔کویتی میڈیا نے کہا کہ شیخ نواف سے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی ملاقات کی جنہوں نے مرحوم شیخ صباح الاحمد کے 'اعتدال اور توازن' کو فروغ دینے کےلئے کردار کو سراہا۔

83 سالہ شیخ نواف ممکنہ طور پر اوپیک رکن ممالک کی تیل اور خارجہ پالیسی کو برقرار رکھیں گے جس نے علاقائی تنازعات میں کمی کو فروغ دیا ہے۔