اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی ہے جبکہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور شریک ملزم شیر علی پارک لین ریفرنس کیس میں احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔عدالت نے پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں فرد جرم کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کر دی ہیں۔
عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کو 20اکتوبر کو گواہ پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں نیب کو 21 اکتوبر کو گواہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔