لاہور:’’پیمرا فحاشی ختم کرو‘‘ پاکستان میں ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
تفصیلات کےمطابق آج کل سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی انسانی آنکھ سے بچ نہیں پاتی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ،کروڑوں کے پاس پہنچ جاتی ہے۔
ایسا ہی کچھ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب ایک پاکستانی ڈرامے، یا پھر یوں کہہ لیں کہ کسی ویب سیریز کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس کو دیکھ کر پاکستانی آگ بگولہ ہوگئے اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) سے مطالبہ کررہے ہیں کہ #پیمرا_فحاشی ختم کرو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔
وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ حنا بیات ساتھی اداکارہ کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی اور فحش گفتگو کرتی ہیں اور یہ ایسے الفاظ استعمال کرتی ہیں جس کو سن کر ہی آپ کا خون کھولنے لگ گئے۔
ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔
ندیم میاں نامی صارف نے کہا کہ ’’اخلاقیات کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے۔۔۔پاکستانی ڈراموں کی اخلاقیات تو کب کی دفن ہوچکی،،لیکن اب تو ان خبیثوں نے ہر حد کو پھلانگتے ہوئے اخلاقیات کو دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ہیں،،،یہ ویڈیو کلپ دیکھ کر تو ایسا محسوس ہوا کہ جیسے یہ پاکستانی اور اسلامی معاشرہ نہیں‘‘۔ساتھ میں انہوں نے پیمرا فحاشی ختم کرو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
اخلاقیات کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے۔۔۔
— Nadeem Mian (@nadeemmian42) October 5, 2020
پاکستانی ڈراموں کی اخلاقیات تو کب کی دفن ہوچکی،،لیکن اب تو ان خبیثوں نے ہر حد کو پھلانگتے ہوئے اخلاقیات کو دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ہیں،،،
یہ ویڈیو کلپ دیکھ کر تو ایسا محسوس ہوا کہ جیسے یہ پاکستانی اور اسلامی معاشرہ نہیں۔#پیمرا_فحاشی_ختم_کرو pic.twitter.com/sBkQVkuolR
حسنین رحمت نامی ٹوئٹر ہینڈل نے بھی پیمرا فحاشی ختم کروکا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ کیا بکواس ہے؟کیا پیمرا سو رہا ہے؟یہاں آخر ہوکیا رہا ہے؟کیا وفاقی حکومت میں کوئی بھی ایسا نہیں جو سکرین پر چلنے والی ایسی بیہودہ چیزوں کا نوٹس لے سکے۔‘‘
Where the hell our @reportpemra is sleeping. What the hell is going here. Is there any one in the federal government to notice such a bulshit going on our screens.@ImranKhanPTI @IrshadBhatti336 @AsimSBajwa @ASWJ_Trends #پیمرا_فحاشی_ختم_کرو #پیمرا_فحاشی_ختم_کرو https://t.co/pGG7ZwgSHl
— Hasnain Rehmat (@Zulqarn26340734) October 5, 2020