کیٹو ڈائٹنگ کرنے والی بھارتی اداکارہ چل بسیں

کیٹو ڈائٹنگ کرنے والی بھارتی اداکارہ چل بسیں

بنگلورو:کیٹو ڈائٹنگ کرنے والی بھارتی اداکارہ چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹنگ کرنے کے باعث گردے فیل ہونے کی وجہ سے اپنی زندگی گنوا بیٹھیں۔ مشتی مکھرجی نے بنگلورو کے ایک ہسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Misti Mukherjee (@mukherjee7666) on

اداکارہ کی موت کی وجہ ان ان کے گردے فیل ہونا بتایا جارہا ہے۔ خبروں کے مطابق مشتی مکھرجی طویل وقت سے کڈنی کی پریشانی سے گزر رہی تھیں جس کا علاج بھی چل رہا تھا لیکن سبھی کوششیں ناکام رہیں اور وہ دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹ لیتی تھیں۔ اس سے جگر اور کڈنی پر برا اثر پڑتا ہے۔اداکارہ کی پہلے سے ہی طبیعت خراب رہتی تھی جب سے انہوں نے کیٹو ڈائٹ لینا شروع کیا تھا ان کی حالت اور بھی زیادہ بگڑنے لگی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Misti Mukherjee (@mukherjee7666) on

اداکارہ کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ کیٹو ڈائٹنگ کرنے کی وجہ سے ان کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے جس کی وجہ سے اداکارہ کی بے وقت موت ہوئی۔ موت کے وقت مشتی مکھرجی بے حد درد اور تکلیف میں تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے بنگالی فلموں کے ساتھ ساتھ دیگر زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ میں کرشنا ہوں، لائف کی تو لگ گئی، جیسی فلموں میں ان کے کردار کو سراہا گیا ہے۔ مشتی کو کئی فلموں میں آئٹم ڈانس میں بھی دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کئی میوزک ویڈیو میں بھی کام کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Misti Mukherjee (@mukherjee7666) on


خیال رہے کہ کیٹوجینک ڈائٹ جسے عام طور پر کیٹو ڈائٹ کہا جاتا ہے اس میں ہائی فیٹ ( چربی) اور پروٹین والی خوراک لی جاتی ہے جب کہ کاربوہائیڈریٹ والی خوراک کو یا تو بالکل کم کردیا یا لینا ہی بند کردیا جاتا ہے۔ صرف پروٹین پر ہمارا جسم کام نہیں کرتا جسم کے اعضا کو چلانے کے لیے کاربوہائیڈریٹ والی غذا کا لینا ضروری ہوتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Misti Mukherjee (@mukherjee7666) on


ابتدا میں تو اس ڈائٹنگ سے وزن کافی کم ہوجاتا ہے لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اس ڈائٹنگ کے جسم پر بہت برے اثرات مرتب ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس میں بال، ناخن اور جلد خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے اس کے علاوہ اس ڈائٹنگ کا گردوں پر بھی بہت دباؤ پڑتا ہے اور گردے میں پتھری ہوسکتی ہے۔


گردوں پر برا اثر پڑنے کی وجہ سے ہی بھارتی اداکارہ موت کے منہ میں چلی گئیں۔