میاں صاحبان بھارتی حکام سے چھپ چھپ کر ملاقاتوں کا جواب دیں،مولانا طاہر اشرفی

09:07 AM, 5 Oct, 2020

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج نے کرپشن کو روکا توکرپٹ اسرائیل اوربھارت سے مل گئے ہیں۔

راولپنڈی میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان اس لیے بنا تھا کہ اس کو لوٹتے رہیں؟ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور پاک فوج نے کرپشن کو روکا توکرپٹ اسرائیل اور بھارت سے مل گئے تاکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کریں۔

میاں صاحبان بھارتی حکام سے چھپ چھپ کر ملاقاتوں کا جواب دیں۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ نریندرمودی کو عرب دنیا میں مقام نوازشریف کی بنا پر ملا، عرب  دنیا سے ہمارے تعلقات دوبارہ بحال سپہ سالار کی بنا پر ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں