اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے تصدیق کی ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کے لیے آج کویت روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدرمملکت کے دورے کا مقصد کویت کے سابق امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال کی تعزیت اور اہل خانہ سے افسوس کرنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت کویت کے نئے امیر اور ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات بھی کریں گے۔